ذخیرہ اندوزوں کی شامت آگئی

ذخیرہ اندوزوں کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ریحان گل ) پنجاب حکومت کا ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، محکمہ انڈسٹریز، زراعت، خوراک، لائیو سٹاک اور پولیس پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز کو اقدامات کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

 چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے لاہور سمیت صوبے بھر میں غذائی اجناس کی ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے۔ سیکرٹری انڈسٹریز کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں اشیائے خورونوش کی فراہمی اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔

جس کے مطابق محکمہ انڈسٹریز، زراعت، خوراک، لائیو سٹاک اور پولیس پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ٹیمیں مارکیٹ اور منڈیوں میں جا کر اشیائے خورونوش کی فراہمی چیک کرنے کی ذمہ دار ہوں گی۔ متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز کریک ڈاؤن کی نگرانی کریں گے۔

اجلاس کے دوران افسران سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری انڈسٹریز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اشیائے خورونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا۔ شہری اشیاء کی قلت کے متعلق کسی بھی افواہ پر کان نہ دھریں۔