ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کی تجویز مسترد ،ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے بند

پنجاب حکومت کی تجویز مسترد ،ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد :وفاقی حکومت نے پاکستان ریلوے کی جانب سے6 سپیشل ٹرینیں چلانے کی تجویز مسترد کردی۔

بین الصوبائی ذرائع مواصلات کی بندش کے بعد ایمرجنسی میں سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے سپیشل ٹرین چلانے کی سفارش کی گئی تھی۔حکومت نے ٹرین آپریشن کو غیر معینہ مدت کیلئے بند رکھنے کیساتھ سپیشل ٹرینوں کی تجویز مسترد کردی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے تجویز نہ مانتے ہوئے وزارت ریلوے کو سخت احکامات جاری کر دئیے۔ملک بھر میں بذریعہ ٹرین مسافروں کی کسی بھی قسم کی نقل و حرکت نہیں کی جائے گی۔ریلوے حکام کو صرف مال گاڑیاں چلانے کی ہی اجازت ہو گئی۔
 

 واضح رہے پنجاب حکومت نے  6سپیشل ٹرینیں چلانے کی تجویز  کی تھی جسے  وفاقی حکومت نے رد کردیا ہے۔وفاقی حکومت نے تجویز نہ مانتے ہوئے وزارت ریلوے کو سخت احکامات جاری کر دئیے،ملک بھر میں بذریعہ ٹرین مسافروں کی کسی بھی قسم کی نقل و حرکت نہیں کی جائے گئی, ریلوے حکام کو صرف مال گاڑیاں چلانے کی ہی اجازت ہو گئی۔

یا د رہے پاکستان  میں  کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے  اور ملک بھر میں لاک ڈائون ہے  جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی کیسز 1848 تک جا پہنچے ہیں۔ان ہلاکتو ں میں سے پنجاب میں سب سے زیادہ 9 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ سندھ میں 6 اور خیبرپختونخوا میں 5 افراد وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔  بلوچستان میں ایک اور  گلگت بلتستان میں اب تک 2 افراد  کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔یہ رفتا ر تیزی سے بڑھتی جارہی ہے۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer