سٹی42: میرشکیل الرحمان کے بھائی پبلشرجنگ گروپ میرجاوید رحمان رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے، میرجاوید رحمان پھیپڑوں کے کینسر کے علاج کے سلسلے میں کراچی کے اسپتال میں زیرعلاج تھے.
خیال رہے کہ مرحوم میرجاوید رحمان کے بھائی میرشکیل الرحمان ان دنوں نیب کی حراست میں ہیں۔ احتساب عدالت میں جنگ اور جیو گروپ کے چیف اڈیٹر میر شکیل الرحمان کی راہدری ریمانڈ پر کراچی جانے کی درخواست پر سماعت هوئی. درخواست میں موقف اختیار کیا کہ حقیقی بڑے بھائی کا انتقال کراچی میں ہوگیا ہے ،نماز جنازہ میں شریک ہونا ہے ۔عدالت راہداری ریمانڈ پر کراچی جانے کی اجازت دے۔ عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے نیب حکام کو اپنی حراست میں میر شکیل الرحمان کو کراچی جانے کی اجازت دیدی۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر متعلقہ عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم بھی دیا ۔
اس سے پہلے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے قومی احتساب بیورو کو خط میں جنگ، جیو نیوز نیٹ ورک کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کے بڑے بھائی میر جاوید الرحمان کی شدید علالت کے باعث انہیں پیرول پر رہائی کی درخواست کی تھی۔