(سٹی42)وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا بزدار حکومت نے شہباز شریف کو کھلے دل کے ساتھ خوش آمدید کہا تھا, شہباز شریف وفاقی و صوبائی حکومت کے خلاف گلی محلے کی سیاست شروع کر دی, شہباز شریف کا زہریلا پروپیگنڈا وائرس کرونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر نے شہباز شریف کو کھلے دل کے ساتھ خوش آمدید کہا تھا,ہمیں امید تھی کہ شہباز شریف کرونا کے خلاف حکومت کے شانہ بشانہ جدوجہد کریں گے,افسوس انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومت کے خلاف گلی محلے کی سیاست شروع کر دی, شہباز شریف کا زہریلا پروپیگنڈا وائرس کرونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہناتھا کہ شہباز شریف اس برے وقت میں نیلسن منڈیلا بنیں، گوالمنڈیلا نہیں,لگتا ہے شہباز شریف پنجاب کے ہر ضلع میں یورپ اور امریکہ کی طرز کے ہسپتال چھوڑ گئے تھے, شہباز شریف ایسے تنقید کر رہے ہیں جیسے آپ ایک لاکھ وینٹی لیٹرز اور دس لاکھ حفاظتی کٹس چھوڑ گئے تھے ۔
تمام ادارے بشمول فوج آرٹیکل 245 کے تحت ملکر کرونا کے خلاف برسرِ پیکار ہیں, شہباز شریف ملکی اداروں پر کرونا سے متعلق اعدادوشمار چھپانے کا الزام لگا رہے ہیں, شہباز شریف سے گزارش ہے اس کڑے وقت میں مثبت کردار ادا کریں.