ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس کے حوالے سے حیران کن انکشاف

کورونا وائرس کے حوالے سے حیران کن انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کورونا وائرس کے حوالے سے دنیا بھر میں تحقیقات جاری ہیں،دنیا بھر کے طبی ماہرین اس کی وجوہات،علامات،اس کا توڑ نکالنے کیلئے تگ دو کررہے ہیں،ماہرین یہ بھی جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ کون کون لوگ اس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ اٹلی میں کی گئی تحقیق  نے حیران کن انکشاف کردیا۔

طبی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس بیماری سے بچنے کیلئے قوت مدافعت کا مضبوط ہونا انتہائی ضروری ہے۔کسی بیماری سے بچنے کیلئے انسانی جسم میں ایک خودکار نظام کام کرتا ہے جو بیماری کا سبب بننے والے جراثیم کے حملے کو ابتدائی مرحلے پر ہی روک دیتا ہے۔ انسانی جسم میں مزاحمت کا یہ نظام قوت مدافعت کہلاتا ہے۔

چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا کورونا وائرس اب دنیا بھر میں اپنے پنجے گاڑھ چکا۔ خطرناک وبا سے روز سینکڑوں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وائرسزسے لڑنے کیلئے جسم میں اینٹی باڈیز اور سفید خلیات کا ہونا ضروری ہے۔ کورونا سے وہ شخص ہی بچ سکتا ہے جس کی قوت مدافعت مضبوط ہو۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد، ادرک، ہلدی، سبز چائے، سبزیاں اور پھل کے استعمال سے قوت مدافعت کو مضبوط رکھا جا سکتا ہے۔ مدافعتی نظام کو تندرست اور توانا رکھنے کے لئے پروٹین سے بھرپور غذا کے ساتھ وقت پر سونا، نیند کا پورا ہونا اور ورزش کرنا بھی انتہائی ضروری ہے۔

اٹلی میں کی گئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ  کورونا کی بھینٹ چڑھنے والے 73 فیصد افراد بلڈ پریشر کے مریض ،مرنیوالوں کی اوسط عمر 78 سال تھی ، 50فیصد لوگ 3 یا اس سے زیادہ بیماریوں سے لڑرہے تھے۔

کورونا سے جنگ جیتنے والے وزیر تعلیم سندھ  سعید غنی کہتے ہیں کہ مجھے کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ،ڈاکٹروں نے مجھے وٹامنز کھانے،بھاپ لینے اور غرارے کرنے کا کہا وہ میں باقاعدگی سے کرتا رہا ۔ان کا کہنا تھا  کہ اس بیماری سے لڑنے کا واحد علاج سماجی فاصلہ ہے،تنہائی ہے۔اس سے ہم سب محفوظ رہ سکتے ہیں۔

ایک چینی تحقیق میں انکشاف کیا گیا  ہے کہ  40فیصد مریضوں میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں،ایسے لوگ خطرناک ہوتے ہیں کیوں کہ ان کو پتہ بھی نہیں ہوتا اور وہ لوگوں کو وائرس لگا دیتے  ہیں۔

یا د رہے پاکستان  میں  کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی کیسز 1848 تک جا پہنچے ہیں۔ان ہلاکتو ں میں سے پنجاب میں سب سے زیادہ 9 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ سندھ میں 6 اور خیبرپختونخوا میں 5 افراد وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔  بلوچستان میں ایک اور  گلگت بلتستان میں اب تک 2 افراد  کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔یہ رفتا ر تیزی سے بڑھتی جارہی ہے۔


 
 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer