فواد چوہدری کی وارننگ

فواد چوہدری کی وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :ملک  میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی کیسز 1848 تک جا پہنچے ہیں۔ان ہلاکتو ں میں سے پنجاب میں سب سے زیادہ 9 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ سندھ میں 6 اور خیبرپختونخوا میں 5 افراد وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔  بلوچستان میں ایک اور  گلگت بلتستان میں اب تک 2 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔یہ رفتا ر تیزی سے بڑھتی جارہی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر  برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کورونا وائرس کی غیرتصدیق شدہ کٹس کی بھر مار پر ‏صوبائی حکومتوں اور این ڈی ایم اے کو وارننگ دے دی ۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فوا چوہدری نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) کو وارننگ دینا چاہتا ہوں، وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹنگ کٹس کی بھرپور ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بیمار مریض کو ٹیسٹ صحت مند ظاہر کردے گا تو اس کا مطلب ہے کئی جانوں کو خطرے میں ڈالنا۔ جب تک ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) پاکستان کی اپنی کٹس کی تصدیق نہیں کرتا تب تک آپ صرف تصدیق شدہ کٹس امپورٹ کریں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer