ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی انتہائی سستی، دکانوں پر ر‍ش

مرغی انتہائی سستی، دکانوں پر ر‍ش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہر میں برائلر کی رسد میں بہتر کے باعث قیمت میں کمی دیکهنے میں آيی ہے۔
تفصیلات کے مطابق زندہ مرغی 15 روپے کے بعد 121 روپے، مرغی کا گوشت 22 روپے کمی کے بعد 175 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے جبکہ فارمی انڈے 123 روپے فی درجن پر مستحکم ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ایک خوش آئند اقدام ہے تاہم حکومت کو چاہیے کہ وہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی کے لئے اقدامات کرے تاکہ عام شہری مہنگائی کے اس دور میں مرغی کا گوشت کھا سکیں۔
دوسری جانب ٹولنٹن مارکیٹ کے صدر طارق جاوید کہتے ہیں کہ گذشتہ دنوں سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باعث پولٹری فارمرز نے طلب سے زائد برائلر مارکیٹ میں فراہم کیا، جس کے باعث قیمت میں نمایاں کمی ہوئی تاہم اب برائلر کی رسد طلب کے مطابق نہ ہونے کے باعث قیمت میں اضافہ ہوگا۔