شہریوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے جراثیم کش کیبن بن گیا

شہریوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے جراثیم کش کیبن بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (راﺅ دلشاد) کورونا وائرس سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے مقامی انجینئر سے واک تھرو گیٹس کی طرز کا جراثیم کش کیبن تیار کرالیا، آزمائشی طور پر ٹاؤن ہال آنیوالے شہریوں کو کیبن سے گزارا گیا۔

کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کے احکامات کے بعد شہر کے پبلک پوائنٹس پر کیبن کی تنصیب کی جاسکے گی، انجینئرارشد اعوان نے کہا ہے کہ تجرباتی طور پر واک تھرو جراثیم کش کیبن تیار کیا ہے، واک تھرو جراثیم کش کیبن کو چاروں طرف شفاف شیشے لگا کرتیار کیا گیا، جبکہ اس سے گزرنے والوں پر ڈیٹول، شیپمو اور کلورین کا سپرے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کیبن کے چاروں کونوں میں خاص پانی کے پریشر کی نوزلز فٹ کی گئی ہیں، کیبن کے داخلی راستوں میں خاص قسم کے سینسر لگائے جائیں گے،ساڑھے 6 فٹ اونچا اور5  فٹ چوڑا کیبن تیار کیا گیا ہے، واک تھرو جراثیم کش سپرے کیبن مشین سے شہری گزر سکیں گے۔

انجینئرارشد اعوان نے کہا کہ کیبنزکی ٹیسٹنگ کے بعد لاری اڈوں، ریلوے اسٹییشنز، سپرسٹورز، بازاروں، گزرگاہوں، مساجد اور ایم سی ایل دفاترکے باہر رکھا جائے گا، کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، جراثیم کش کیبن سے گزرنے والا شہری ڈس انفیکیٹ ہوسکے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer