کورونا وائرس ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے، اداکار نسیم وکی

کورونا وائرس ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے، اداکار نسیم وکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقبال ٹاون (ذین مدنی )سٹیج ٹی وی اور فلم کے نامور اداکار کامیڈین ہدایتکار نسیم وکی نے کورونا وائرس جیسی وباءکو ہم سب کے اعمال کا نتیجہ کہہ دیا ۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نسیم وکی نے کہا کہ کورونا وائرس رب کی ناراضگی ہے اس لئے ہم سب کو استغفار کرنا چاہیے اور اپنے اعمال اور گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے تاکہ رب راضی ہوجائے ۔نسیم وکی نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کا صرف اور صرف حل پانچ وقت کی نماز اور پانچ وقت وضو کرنا ہے یہ کرکے دیکھیں آپ خود کو محفوظ بھی سمجھیں گے اور کوئی بیماری بھی آپ کے پاس نہیں بھٹک سکے گی ۔

نسیم وکی نے کہا کہ جب اللہ کی ذات ناراض ہوتی ہے تو وہ انسان کو ایسا سبق سکھاتی ہے کہ اس کے وہم و گمان بھی نہیں ہوتا ۔اس لئے کہتے ہیں کہ رب کی لاٹھی بے آواز ہے ۔کہاں گئے وہ لوگ جو بڑی بڑی سپر پاور ہونے کے خواب دیکھتے اور خود کو سپر پاور کہتے تھے وہ بھی آج اللہ کے سامنے سربجود ہیں اور اس وائرس سے اتنے تنگ آچکے ہیں کہ رو رو کر فریاد کررہیں ہیں ۔اس لئے ہم مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے رب کی عبادت نیک نیتی سے کریں اور احتیاط کریں کسی کا حق نہ ماریں اور حق دار کو اس کا حق دیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer