ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قانون کے رکھوالوں نے قوانین کی دھجیاں اُڑا دیں

قانون کے رکھوالوں نے قوانین کی دھجیاں اُڑا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام ) تھانہ سمن آباد کے اہلکاروں کی پولیس گردی، نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاری معمول بن گئی، 18 سالہ نوجوان کی جعلی گرفتاری پر اہل علاقہ سراپا احتجاج، ہتھکڑی لگے نوجوان کو تھانہ بادامی باغ کی حدود میں کارخانے سے پولیس اہلکار کی موجودگی میں بازیاب کرالیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سمن آباد کے رہائشی حسن کو سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 روز قبل حراست میں لیا گیا البتہ بعد ازاں سمن آباد پولیس کی جانب سے ایسی کارروائی پر لاتعلقی کا اظہار کر دیا گیا، جس کے بعد اہلخانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت نوجوان کو بادامی باغ کی حدود میں ایک لوہے کے کارخانے سے ہتھکڑی سمیت برآمد کیا، موقع پر موجود پولیس اہلکار پر اہل علاقہ نے گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کر دی۔

دو روز تک غیر قانونی حراست میں رہنے والے نوجوان کا کہنا تھا کہ پولیس تھانے لانے کے بعد مختلف جگہ پر منتقل اور تشدد کرتی رہی جبکہ گھر والوں کو اطلاع بھی نہیں کی گئی۔

دوسری جانب واقعہ کی خبر نشر ہونے کے بعد سی سی پی او لاہور بشیر احمد ناصر نے نوٹس لے کر ایس ایس پی آپریشن لاہور کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کو معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے حکم دے دیا۔