ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور اسٹیشن سے پہلی نان سٹاپ ٹرین جناح ایکسپریس کراچی کیلئے روانہ

لاہور اسٹیشن سے پہلی نان سٹاپ ٹرین جناح ایکسپریس کراچی کیلئے روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقار گھمن ) وی وی آئی پی قرار دی جانیوالی جناح ایکسپریس ٹرین لاہور سے کراچی روانہ ہوگئی، مسافروں نے نئے اضافے کو خوش آئند قرار دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کے روز جناح ایکسپریس کا افتتاح کیا۔ لگثری کوچز، آرام دہ سیٹوں، تین وقت کھانے اور جدید سہولیات سے لیس جناح ایکسپریس لاہور ریلوے اسٹیشن پلیٹ فارم نمبر دو سے مقررہ وقت اڑھائی بجے دوپہر کو کراچی کے لئے روانہ ہوئی۔ پہلی ٹرین میں کراچی جانیوالے صرف 233 مسافر روانہ ہو سکے، تاہم مسافر نئی سروس کے آغاز پر خوش نظر آئے اور باقی ٹرینوں کی بہتری پر توجہ دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

مسافروں کا کہنا تھا کہ ایک ٹکٹ میں بہترین سہولیات اگر ملتی رہیں تو جناح ایکسپریس کی کامیابی کو کوئی نہیں روک سکے گا۔