(عمر اسلم)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف نے بطور وزیراعظم ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا اور عوام کی خدمت کی۔
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی رہائی کی خوشی میں رکن قومی اسمبلی نے مٹھائی تقسیم کی، اس موقع پر ایم پی اے مرزا جاوید سمیت دیگربھی موجود تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے رانا مبشر اقبال نے کہا کہ میاں نوازشریف اس ملک کا فخر ہیں اور طبی بنیادوں پر رہائی کے بعد اب وہ اپنا علاج کروا سکیں گے۔
ایم پی اے مرزا جاوید نے کہا کہ میاں نواز شریف کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائیاں کی گئی ہیں، وہ اس ملک کی خاطر وطن واپس آئے ہیں ۔