(سٹی42) جلدی کریں کہیں دیر نہ ہوجائے، ووٹ کی منتقلی اور اندراج کا آج آخری روز، الیکشن کمیشن کا ضلعی دفتر چھٹی کے باوجود شہریوں کی سہولت کیلئے کھلا ہے، شہری آج اپنے ووٹ کا اندراج اور منتقلی کرواسکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق شہریوں کی سہولت کیلئے آج چھٹی کے روز بھی ساندہ روڈ پر واقع الیکشن کمیشن کا ضلعی دفتر کھلا رہے گا جہاں شہری اپنے ووٹ کا اندراج اور رجسٹریشن کرواسکیں گے جبکہ ووٹ کی ایک حلقے سے دوسرے میں منتقلی کے خواہشمند شہری بھی پتہ تبدیل اور ووٹ منتقل کرواسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق شہری الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے بھی فارم 21 ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں، آج شام 4 بجے کے بعد ووٹ کی منتقلی اور اندراج پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی عائد کردی جائے گی۔