حکومت کا میٹرو ، سپیڈو ،اورنج ٹرین اشتہارات سے پیسے کمانے کا فیصلہ

حکومت کا میٹرو ، سپیڈو ،اورنج ٹرین اشتہارات سے پیسے کمانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب حکومت نے میٹرو، سپیڈو ،  اورنج ٹرین کی آمدن بڑھانے کیلئے ان تینوں سروسز کو اشتہارات کیلئے استعمال کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اشتہار دینے والی پرائیوٹ کمپنیوں کو میٹرو سپیڈو سروس اور اورنج ٹرین میں اشتہارات دینے کیلئے پرائیوٹ کمپنی کی خدمات حاصل کی جائیں گی، نجی کمپنی میٹرو سروسز میں اشتہارات اور کمرشل ایڈ کے حوالے سے حکومت کو پلان بنا کردے گی۔

ذرائع کے مطابق نجی اشتہاری کمپنی اورنج ٹرین، میٹرو بس اور سپیڈو سروس کے روٹس پر بنے تمام سٹیشنوں اور سٹاپس پر بھی اشتہارات اور اشتہاری فلیکس لگانے کے نرخ بھی بنا کردے گی، پرائیوٹ کمپنیاں اورنج ٹرین، سپیڈو اور میٹرو بس میں ماہانہ، سہ ماہی اور سالانہ بنیادوں پر اشتہارات دے سکیں گی۔

 محکمہ ٹرانسپورٹ نے میٹرو سروسز میں اشتہارات کی مہم چلانے کیلئے نئی مارکیٹنگ ٹیم رکھنے کی منصوبہ بندی کی ہے جس کیلئے پی سی ون منظور کروا کر نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومت سے فنڈز لیے جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer