شہر میں پولیس کا گداگروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

شہر میں پولیس کا گداگروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) لاہور پولیس کا شہر کے مختلف علاقوں میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 24 گھنٹوں کے دوران 42 بھکاریوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔

ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز کے مطابق لاہور پولیس کا گداگری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ کارروائی کے دوران مختلف مقامات سے چوبیس گھنٹوں کے دوران 42 بھکاری گرفتار کئے گئے ہیں، جس میں صدر ڈویژن سے 16، سٹی 6، اقبال ٹاؤن 02، کینٹ 06، سول لائنز 01 جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 11 گداگروں کو گرفتار کیا گیا۔

ان گداگروں کے خلاف تھانہ رنگ محل، لوہاری گیٹ، داتا دربار، لاری اڈہ، قلعہ گجر سنگھ، وحدت کالونی، گلشنِ راوی، تھانہ چوہنگ، مانگا منڈی، سندر، ٹاؤن شپ، اچھرہ اور تھانہ نشتر کالونی سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز کے مطابق پولیس نے رواں ماہ کے دوران مجموعی طور پر 7 سو 33 بھکاریوں کو گرفتار کیا ہے۔