ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لنکا لیگ؛ بابر اعظم نے غیر اسلامی لوگو استعمال کرنے سے انکار کر دیا

Babar Azam, Lanka League, Colombo Strikers, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بابر اعظم نے ایل پی ایل لیگ میں کولمبو  اسٹرائیکرز  کی انتظامیہ سے ایک سپانسر کمپنی کا لوگو اپنی کِٹ پر آویزاں کرنے سے معذرت کر لی۔  

سری لنکا میں ہونے والی ایل پی ایل لیگ کا چوتھا ایڈیشن 30 جولائی سے 22 اگست تک کھیلا جائے گا۔ کولمبو اسٹرائیکرز نے بابر اعظم کو سائن کیا ہے جو کہ ٹورنامنٹ کے دوران ٹیم کے کپتان بھی ہوں گے۔سٹرائیکرز نے ایک بیٹنگbetting کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے لیکن پاکستانی سٹار، نے کمپنی کا لوگو پہننے سے انکار کردیا. بابر اعظم کا کہنا ہے کہ  اسلام میں یہ عمل حرام ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاہدے میں بیٹنگ betting کمپنی کا لوگو استعمال کرنے کی شق بھی شامل تھی تاہم فرنچائز نے بابر اعظم کے فیصلے کا احترام کیا۔واضح رہے کہ بابر اعظم کی ٹیم کولمبو اسٹرائیکرز میں پاکستانی ٹیم کے اوپنر محمد رضوان اور امام الحق بھی شامل ہیں ۔