ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کی نظر بندی کے خلاف درخواست یکم اگست کو سماعت کے لئے مقرر کردی ۔جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی تھی ۔
جسٹس راحیل کامران شیخ درخواستگزار قیصرہ الہیٰ کی شوہر چوہدری پرویز الٰہی کی نظر بندی کیخلاف درخواست کی کل سماعت کریں گے ۔ درخواست میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ، آئی جیل سمیت دیگرکو فریق بنایاگیاہے۔جبکہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کے شوہر پرویز الٰہی کیخلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے گئے ۔
ایک ماہ سے زائد عرصہ سے جیل میں ہے۔تمام مقدمات میں ضمانت ہوچکی ہے۔ عدالت نےرہائی کی روبکار جاری کی ۔رہا کرنے کی بجائے ڈی سی نےتھری ایم پی او کے تحت ایک ماہ کی نظر بندی کا حکم دیدیا۔نظر بندی کا حکم قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کونظربندی کیخلاف درخواست دی ۔تاہم کوئی فیصلہ نہیں کیا جارہا۔ عدالت سے نظر بندی کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔