سلیم میرانی : کندھ کوٹ میں بے رحم ڈاکو نے معصوم بچے کی تشدد شدہ ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔
کندھ کوٹ میں دو ہفتہ قبل اغوا ہونے والے معصوم بچے کی ڈاکوؤں نے سر پر کلیشن کوف رکھ کر ہاتھوں کو باندھ کر تشدد شدہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ہے۔ ویڈیو میں بچہ اپنے گھر والوں سے اپیل کر رہا ہے کہ پیسے دے کر مجھے رہا کرواؤ ۔
ایسی ویڈیو جب بچے کے گھر والوں نے دیکھی بچے کی ماں کو بے ہوشی کے دورے پڑنے لگے۔ بچے کے ورثہ نے اعلی حکام اور ایس ایس پی امجد شیخ سے اپیل کی ہے کہ ہمارے بچے کو صحیح سلامت واپس کروایا جائے ۔
سوشل میڈیا پر مغویوں کی تشدد شدہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شہری خوف میں مبتلا ہیں۔