پنجاب پولیس کی سوشل میڈیا پالیسی اپ گریڈ

پنجاب پولیس کی سوشل میڈیا پالیسی اپ گریڈ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : پنجاب پولیس کی سوشل میڈیا پالیسی اپ گریڈ، افسران اور اہلکاروں کو مثبت کاموں کی تشہیر کی اجازت دے دی گئی۔
 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے "پولیس فورس اپ گریڈ سوشل میڈیا پالیسی" کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیاہے۔ آئی جی کاکہناہےسوشل میڈیا پالیسی کو عصر حاضر کی ضروریات کے مطابق اپ گریڈ کیا گیا ہے۔پولیس افسران اور اہلکار محکمہ کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے والے اچھے کاموں، مثالی کارکردگی اور سروس ڈلیوری کی تشہیر کر سکتے ہیں۔ آئی جی پنجاب کاکہنا ہے عوامی فلاح و بہبود کے پراجیکٹس اور مثبت تشخص پر مبنی تصاویر، ویڈیوز کی زیادہ سے زیادہ تشہیرکی جائے۔بہترین کارکردگی پر ملنے والے ایوارڈز، تعریفی اسناد کی تصاویر، ویڈیوز بھی شیئر کریں۔جبکہ کسی شہری کی تذلیل، مذہب و فرقے، قومیت کا تمسخر اڑانے کی تصاویر، ویڈیو یا کوئی مواد ہرگز شیئر نہ کرنےکاحکم بھی دیاگیاہے۔