شہر میں گراں فروش بے لگام، پھلوں کی من مانی قیمتوں پر فروخت جاری

شہر میں گراں فروش بے لگام، پھلوں کی من مانی قیمتوں پر فروخت جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مائدہ وحید : شہر میں گراں فروش بے لگام ہوگئے, پھلوں کی من مانی قیمتوں پر فروخت شروع کردی۔

پھل کھانا بھی غریب عوام کے لیے خواب بن گیا۔  گراں فروشوں نےپھلوں کی من مانی قیمتوں پر فروخت شروع کردی۔ بازاروں  میں سیب ایرانی سرکاری قیمت 345 روپے، جبکہ مارکیٹ میں 450 ہے۔ اس کے علاوہ کیلا درجہ اول سرکاری ریٹ لسٹ میں 160 روپےہے جبکہ بازاروں میں 220  روپے کا فروخت کیا جارہا ہے۔کیلا درجہ دوم سرکاری قیمت 100 روپے ہے جبکہ شہر میں 180 روپے فروخت جاری ہے۔

آلو بخارہ سرکاری ریٹ لسٹ میں 280 روپے کا ہے جبکہ بازارو ں میں 380 روپے، پپیتا سرکاری ریٹ لسٹ میں 310 روپے ہے جبکہ مارکیٹ میں 380 فروخت جاری ہے۔ اس کے علاوہ ناشپاتی سرکاری ریٹ لسٹ میں 150 روپے ہے جبکہ مارکیٹ میں 220 روپے۔ کھجورایرانی سرکاری ریٹ لسٹ میں 520 روپے کلو ہے لیکن اوپن مارکیٹ میں فروخت 640 روپے کلو ہونے لگی۔انگور سرکاری ریٹ لسٹ میں 265 روپے مقرر  ہے تاہم مارکیٹ میں فروخت 450 روپے ہے۔

خوبانی سفید 260 روپے کے بجائے 400 فروخت کی جارہی ہے۔آڑو سرکاری ریٹ لسٹ میں 165 روپے مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں 300 روپے کلو تک بکنے لگے۔ ساتھ ہی آم 165روپے کے بجائے بازاروں میں 260 روپے کلو فروخت ہورہے ہیں۔