جنید ریاض: لاہور بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا، کامیابی کا تناسب 74 فیصد رہا۔
تفصیلات کے مطابق میٹرک سالانہ نتائج کے حوالے سے سپشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن آقا علی عباس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال میٹرک میں بچوں کی کامیابی کا تناسب 74 فیصد رہا، پریس کانفرنس میں چیئر مین پروفیسر مرزا حبیب ، کنٹرولر امتحانات عرفان احمد اور سیکرٹری بورڈ بشرح بی بی بھی ہمراہ موجود تھے ۔
جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں سال لاہور بورڈ کے تحت میٹرک امتحان میں 2 لاکھ 30 ہزار بچے شریک ہوئے ، جن میں سے ایک لاکھ 72 ہزار بچوں نے کامیابی حاصل کی،امتحان میں 57 ہزار کے قریب بچے امتحان میں فیل ہوگئے، امسال کامیابی کا تناسب 74 فیصد رہا۔