ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا

اقتصادی رابطہ کمیٹی،کابینہ،پٹرولیم مصنوعات،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا میکنزم تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پی ایس او کو یکم اگست سے چودہ اگست کے دوران عالمی معاہدوں کے تحت ادائیگیوں کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی منظوری دی۔

ای سی سی نے گزشتہ دور حکومت کے تمام واجبات کلئیر کرنے کیلئے پی سیس او کو 30 ارب روپے کی سپلمنٹری گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری دی جبکہ پاور ڈویژن کے موجودہ واجبات کی ادائیگی کیلئے 20 ارب روپے یکم اگست 2022 کو 13.8ارب روپے چار اگست کو ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت خزانہ اور ایف بی آر کو ٹیکسوں کے ذریعے 30ارب روپے اکٹھے کرنے کیلیے ایک ہفتے میں تجاویز تیار کرکے جمع کروانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا میکنزم تبدیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔