(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں حکومتی ارکان کی جانب سے چیف الیکشن کمیشن و ممبران کے مستعفی ہونے کی قرار داد منظورکرلی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں حکومتی اراکین کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر،ممبران کے مستعفی ہونے کی قرار داد منظور کر لی گئی ، قرار داد میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنراور ممبران فوری مستعفی ہو جائیں تاکہ متفقہ طور پر نئے الیکشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔
الیکشن کمیشن کیخلاف جمع کرائی گئی قرار داد منظور کرلی گئی۔ قرار داد میں کہا گیا کہ عالمی سازش کے تحت وفاق میں قانونی حکومت کو گرایا گیا ، ملک میں مہنگائی او رمعاشی بحران کی سنگین صورتحال پید اہو گئی ہے اور اس کا ایک ہی حل ہے کہ صاف شفاف الیکشن کرائے جائیں، سیاسی جماعتیں شفاف انتخابات کیلئے متفقہ طور پر اقدامات کریں ۔