(عظمت مجید)ایک طرف کورونا تو دوسری طرف ڈینگی نے شہر میں خطرے کی گھنٹیاں بجا دی۔
شہر میں کورونا اور ڈینگی کے خطرات جاری ہیں، ڈینگی کے مزید 8 نئے مریض سامنے آگئے جبکہ شہر کے مختلف مقامات سے 1569 ڈینگی لاروا برآمد ہوا جسے تلف کردیا گیا۔
شہریوں کو پہلے سے بہت زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ کرونا اور ڈینگی سے بچنے کا واحد حل ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہے ۔
دوسری جانب قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 20ہزار 80 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 661افراد میں کورونا کے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید1 شخص کورونا سے انتقال کرگیا جبکہ اس وقت ملک میں 171 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔