ویب ڈیسک: سیکریٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، مقتول کو قریبی رشتے دار نے قتل کرایا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول نے رشتے دار بلال کے زیورات بینک لاکر میں رکھوائے تھے۔مقتول نے لاکر سے زیورات نکلوا کر غائب کر دیے اور رشتے دار کو جعلی زیورات دیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی زیورات دینے کی پاداش میں ملزم نے ساتھیوں کی مدد سے اشرف راہی کو قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سیکریٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی کو چند روز قبل گاڑی پر فائرنگ کر کے قتل گیا گیا تھا۔