ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے سکولوں کو بڑی اجازت دیدی

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے سکولوں کو بڑی اجازت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں میں نئے داخلوں کی اجازت، پیف کے پارٹنر سکولوں میں مزید سوا ایک لاکھ بچے داخل کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں میں نئے داخلوں کی اجازت دے دی گئی ہے، پیف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے نئے داخلوں کی اجازت دی ہے، پیف کے پارٹنر سکولوں میں ایک لاکھ 25 ہزار نئے طلباء داخل کرنے کا اہداف دیا گیا ہے، پارٹنر سکولوں کو 31 جولائی سے 10 اگست تک داخلے کرنے کی اجازت ہوگی۔

اس ضمن میں پیف حکام نے ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔پارٹنر سکولوں میں پہلی جماعت تا پرائمری تک طلباء کے داخلے ہوں گے۔ پیف سٹوڈنٹس انفارمیشن سسٹم کے ذریعے سے طلباء کے داخل ہونے کی تصدیق 9 اگست سے شروع کرے گا.

واضح رہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نےپارٹنر سکولوں کے صرف 25 فیصد طلباء کا کوالٹی ایشورنس امتحان لینے کا فیصلہ کیا تھا، پیف پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم 27 لاکھ طلباء میں سے 25 فیصد طلباء کا انتخاب کر کے امتحان کا انعقاد کیاگیا، طلباء کا کوالٹی ایشورنس امتحان تین شفٹوں لیاگیا،نرسری، پریپ اور پہلی جماعت کا امتحان زبانی اوردوسری جماعت سے لے کر دسویں جماعت تک کے طلباء کا تحریری امتحان لیاگیا۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں امتحانات کا انعقاد 20 جون سے 10 جولائی تک ہوا، پیف نے پارٹنر سکولوں کے طلباء کے لئے امتحان کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ مقرر کیا گیاتھا،سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کا اردو، سائنس، انگریزی اور ریاضی کا امتحان لیاگیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer