ویب ڈیسک : اوگرا نے ایل پی جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 58 پیسے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اوگرانےایل پی جی مہنگی کرنےکانوٹیفکیشن جاری کردیا جس کےمطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 58 پیسے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 113 روپے 7 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اگست 2021 کیلئے ہے۔ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2002 روپے 07 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ جولائی میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1889 روپے 57 پیسے کا تھا۔