سٹی 42: بچی کو بغیر ٹکٹ سفر کرانے کی کوشش، اورنج لائن اسٹیشن باغبانپورہ میں خاتون آپے سے باہر ہوگئی ،توڑ پھوڑ کردی۔
تفصیلات مطابق اورنج لائن اسٹیشن باغبانپورہ پر توڑ پھوڑ کا واقعہ گزشتہ رات خاتوں کے ساتھ بچی کو مفت سفر کرونے کی کوشش کے باعث پیش آیا،خاتوں گارڈ کے روکنے پر آپے سے باہر ہوگئی، رکاوٹیں توڑ ڈالیں ۔ خاتون نے رکاوٹ کے لئے رکھے آہنی پول سے گارڈ کو ہٹ کرنے کی کوشش بھی کی ۔ اورنج لائن آپریشنز حکام کے مطابق خاتون نےساتھ بچی کو اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر بغیر ٹکٹ لے جانے کی کوشش کی ،جب روکا گیا تو توڑ پھوڑ شروع کردی اور گالم گلوچ بھی کی، تاہم موقع پرموجود سکیورٹی سٹاف نےمعاملے کو سنبھال لیا۔