ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرنیٹ پر لاکھوں روپے ہتھیانے کا کیس، ملزم کی درخواست ضمانت منظور

Internet Fraud Case
کیپشن: Internet Fraud Case
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) انٹرنیٹ پر لاکھوں روپے ہتھیانے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ٹیکنالوجی کے فوائدو نقصانات ساتھ ساتھ ہیں، خود کومحدودرکھ کر ہم ایسے فراڈ سے بچ سکتے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد امجد رفیق نے شیراز خان کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا، عدالت نے ملزم کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مدعی کے ڈالر پانے کے لالچ نے ملزم کے فراڈ کا مقصد پورا کروایا، ڈالر کے لالچ اور خودغرضی کسی بھی فرد کو اس کی محنت کی کمائی سے محروم کر سکتی ہے۔ 

فیصلے میں کہا گیا کہ یہ کیس ڈالروں کے لالچ میں آنے کی ایک منفرد مثال ہے، جدید ٹیکنالوجی کے دور میں زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کا لالچ ہماری سماجی سرگرمیوں پر غالب آ جاتا ہے۔

فیصلے میں بتایا گیا کہ ملزم شیراز خان پر ساتھی ملزموں کی ملی بھگت سے مدعی سے 28 لاکھ 57 ہزار روپے ہتھیانے کا الزام ہے، شریک ملزم گینی کانوا اور پیٹر پر واٹس ایپ کے ذریعے مدعی سے رابطے کرنے کا الزام ہے۔ ملزموں نے فیس بک کے ذریعے کسٹمز ڈیوٹی اور کارگو ادائیگی کے بعد 19 لاکھ ڈالر مدعی کو دینے کا لالچ دیا تھا، مدعی نے ملزموں کے لالچ میں آ کر مختلف بنک اکاؤنٹس میں 28 لاکھ روپے سے زائد کی رقم جمع کروائی تھی۔

 

Sughra Afzal

Content Writer