(اسرار خان)شادباغ تھانے کا تھانیدارغیر اخلاقی حرکت پر معطل،اے ایس آئی یاسر علی رانا نے ملزمان کو گرفتار کر کےگالیاں دیں اور خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی، ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے معطلی کے احکامات جاری کر دیئے ۔
پولیس کے مطابق واقعہ 29 جولائی کو بھگت پورہ بابا جٹے والی گلی میں پیش آیا، جہاں ون فائیو پر لڑائی جھگڑے کی اطلاع شادباغ پولیس کو دی گئی، اے ایس آئی یاسر علی رانا ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچا اور ملزم محبوب انور کو موقع سے حراست میں لے لیا، اسی دوران ملزم کے بھائی محمود انور اور دیگر افراد نے پولیس پر ہلہ بول دیا،پولیس نے ملزمان اور ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ۔
اسی دوران اے ایس آئی یاسر علی رانا نے غیر اخلاقی حرکت کی اور ملزموں کو گالیاں دیں،موبائل ویڈیو وائرل ہوئی تو ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی یاسر علی رانا کو معطل کر دیا، ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ شہریوں کے ساتھ بداخلاقی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اختیارات سے تجاوز کرنے والے تھانے دار کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔