واجبات کیوں ادا نہیں کیے؟ ایل ڈبلیو ایم سی کا چیف فنانشل آفیسر برطرف

واجبات کیوں ادا نہیں کیے؟ ایل ڈبلیو ایم سی کا چیف فنانشل آفیسر برطرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایجرٹن روڈ (درنایاب)ورکرز کی ہڑتالوں کے باوجود کنٹریکٹرز کے واجبات کیوں ادا نہیں کئے ؟ ایل ڈبلیو ایم سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے5 لاکھ تنخواہ لینے والے چیف فنانشل آفیسر منصور خلیل کو عہدے سے بر طرف کر دیا۔

ایل ڈبلیو ایم سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بڑا فیصلہ صفائی کمپنی ورکرز کی تنخواہیں اور ترکش کنٹریکٹرز کو بروقت واجبات ادا نہ کرنے پر کیا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں چیف فنانشل آفیسر کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے ضابطہ پر پورا نہ اترنے اور کرپشن کے متعدد الزامات بھی ثابت ہوئے۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی کے فنانس کے فرانزک آڈٹ میں چیف فنانشل آفیسر کو قصور وار ٹھہرایا گیا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے اس سے پہلے جنرل منیجر پروکیورمنٹ وقار بٹ کو بھی کرپشن کی وجہ سے پر نوکری سے نکالا جا چکا ہے۔ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ہدایت پر نوکری سے برخاستگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

دوسری جانب  پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں صفائی کا نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نئے مجوزہ نظام میں گھروں سے کوڑا کرکٹ اٹھایا جائے گا، جس کے لیے صارفین سے ماہانہ فیس بھی وصول کی جائے گی جبکہ فیس کا تعین علاقوں کے درجہ کے مطابق کیا جانا تھا۔ پوش علاقوں، مڈل کلاس اور لوئر مڈل کلاس کے لئے الگ ریٹس مقرر کئے جانے تھے لیکن اب حکومتی کا پالان تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے۔

ذرائع کے مطابق صارفین سے صفائی فیس کی وصولی بجلی کے بلوں کے ذریعے کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، بجلی کے بلوں میں فکس رقم یا تناسب کے مطابق فیس وصول کی جائے گی۔ بجلی کے بل کے مطابق 3، 5 یا 10 فیصد کے تناسب سے فیس وصول کی جائے جبکہ فکس رقم کی صورت میں 1050 روپے کے بل پر 25 روپے فیس وصول کی جائے۔

 

 

Shazia Bashir

Content Writer