(سٹی 42) وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کردیا، اس حوالے سے وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔
وفاقی حکومت نےعید الاضحیٰ پر چار چھٹیوں کا اعلان کردیا،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق 12 سے 15 اگست تک تمام سرکاری ادارے، محکمے اور دفاتر بند رہیں گے، 17 اگست بروز ہفتہ مکمل ورکنگ ڈے ہوگا۔