ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی نے بی اے ، بی ایس سی کے نتائج کا اعلان کردیا

پنجاب یونیورسٹی نے بی اے ، بی ایس سی کے نتائج کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پنجاب یونیورسٹی نے بی اے ، بی ایس سی 2019 ء کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا، کامیابی کا تناسب صرف 41 فیصد رہا۔

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی اے /بی ایس سی پارٹ ون ، پارٹ ٹو ،  بی اے /بی ایس سی (سپیشل کٹیگری )اور بی اے /بی ایس سی (سماعت سے محروم طلبہ کیلئے)سپلیمنٹری ء2019کےسالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق 2 لاکھ 6 ہزار 626 میں سے صرف 93ہزار829 طلبا  پاس ہوئے ہیں، ایک لاکھ12ہزار797طلباامتحان میں فیل ہوگئے، لڑکیوں میں کامیابی کا تناسب 50.77 فیصد رہا۔

طلبا رزلٹ معلوم کرنے کیلئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

http://www.pu.edu.pk/

Sughra Afzal

Content Writer