ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بورڈ کا امتحانی طریقہ کار ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور بورڈ کا امتحانی طریقہ کار ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور بورڈ کے امتحانی طریقہ کار کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، عدالت نے لاہور بورڈ کے ایگزامینشن رولز 14 دو کو کالعدم قرار دینے کی استدعا مسترد کر دی اور درخواستگزار کو چیئرمین لاہور بورڈ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

جسٹس مزمل اختر شبیرنے بلڈ کینسر کے مریض طالبعلم شیردل محمد کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار نے پنجاب حکومت، سیکرٹری تعلیم، چئیرمین لاہوربورڈ سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ بلڈ کینسر کا مریض اور دسویں کلاس کا طالبعلم ہے۔ مرض کی شدت کے باعث میٹرک کے چارپیپرزنہ دے سکا جس پر فیل کر دیا گیا، درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت لاہور بورڈ کے امتحانی طریقہ کار اور ایگزامینیشن رولز 14 دو کو کالعدم قرار دے ، لاہور بورڈ کے لیگل ایڈوائزر محبوب اظہر شیخ ایڈووکیٹ نےموقف اختیارکیا کہ درخواستگزار نے چیئرمین لاہور بورڈ سے رجوع نہیں کیا۔

 متعلقہ فورم سے رجوع  کئے بغیرعدالت میں درخواست دائرنہیں کی جاسکتی، لیگل ایڈوائزر لاہور بورڈ نے استدعا کی کہ عدالت درخواست کو ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کرنے کا حکم دے۔   عدالت نے فریقین کے وکلاء کےدلائل سننے کے بعد چیئرمین لاہور بورڈ کوقانون کے مطابق درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے  پٹیشن نمٹا دی۔

Shazia Bashir

Content Writer