ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان ،  خیبر پختونخوا ، کشمیر ، اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار اور بالائی  پنجاب میں مطلع ابر آلود  رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش اور  پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، اس دوران کشمیر،گلگت بلتستان، مر ی، گلیات اور با لائی خیبر پختو نخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش/برفباری  متوقع ہے، بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔ملک کے  دیگرعلاقوں میں موسم سرد  رہے گا ۔ جنو بی پنجاب اور بالائی سندھ   کے  بعض علاقوں  میں دھند کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق 31 جنوری(رات) اور 01 فروری کو مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں درمیانی سے شدیدبارش اور برفباری سے لینڈ سلائیڈنگ اوررابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ 

جمعرات کے روزموسم کی صورتحال: 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے  علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان ، شانگلہ،  بونیر، مالا کنڈ ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، مانسہرہ، ہری پور، صوابی ،پشاور، مردان ،چارسدہ، نوشہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش اور پہاڑوں پر  برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ بالائی اضلاع میں  مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔  مر ی، گلیات اور گردو نواح میں درمیانی سے تیز  بارش اور برفباری کا  امکان ہے۔ اٹک، راولپنڈی،   چکوال، جہلم ،   منڈی بہاؤالدین،گجرات ،  گوجرانوالہ،حافظ آباد ، لاہور   ،قصور، سیالکوٹ، نارووال ، جھنگ اور فیصل آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش متوقع ہے، جبکہ بہا ولپور،  بہاولنگر، اوکاڑہ ، ملتان ، خان پور، رحیم یار خان، ڈیرہ غا زی خان اور گردو نواح میں دھند  کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں دن کے اوقات میں  موسم سرداورخشک   رہے گا، جبکہ  شام یا رات کے دوران چاغی،خاران،واشک،پنجگور،کیچ اور گوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جیکب آباد،  موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ  اوردادو میں  ہلکی دھند کا امکان ہے۔  کشمیر   اورگلگت بلتستان  میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور برفباری کا امکان ہے۔