تھانہ شادمان نذرِ آتش کیس، صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر

تھانہ شادمان نذرِ آتش کیس، صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی: 9 مئی کو تھانہ شادمان کو جلانے کا مقدمہ، پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار صنم جاوید نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی۔

 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں تھانہ شادمان کو جلانے کے مقدمے میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی، عدالت نے صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 جنوری کو ضمانت پر  جواب بھی طلب کر لیا۔

 انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے  ضمانت ہر  سماعت کریں گے،  صنم جاوید کے  وکلاء نے انسداد دہشتگردی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی۔

 ملزمہ کے وکیل نے استدعا کی کہ صنم جاوید کو 6 ماہ بعد اس نئے مقدمہ میں ملوث کیا گیا، صنم جاوید کی 6 مقدمات میں ضمانت ہو چکی ہے، ایک مقدمہ میں ضمانت کے بعد نئے مقدمہ میں بد نیتی کی بنیاد پر ملوث کیا گیا، صنم جاوید کو ضمانت پر رہائی  دی جائے۔

 واضح رہے کہ ملزمہ صنم جاوید  تھانہ شادمان میں مقدمہ نمبر 768/23 میں زیر حراست ہیں۔