عام انتخابات 2024 : بیلٹ پیپرز کا سائز چھوٹا کر دیا گیا

عام انتخابات 2024 : بیلٹ پیپرز کا سائز چھوٹا کر دیا گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 2024 کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی جاری ہے۔

بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، اس حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ جن حلقوں میں بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کرانا پڑ رہی ہے، ان کو آخر میں چھاپا جائے گا، بیلٹ پیپرزکی دوبارہ چھپائی خصوصی سکیورٹی کاغذ اور  وقت کی دستیابی پر منحصر ہو گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق اس وقت انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی جاری ہے، عدالتی فیصلوں پر کئی حلقوں میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی دوبارہ کرنا پڑ  رہی ہے، دوبارہ چھپائی کے لیے سکیورٹی کاغذ کی دستیابی اور بروقت چھپائی بڑا چیلنج ہے۔

2018 میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی میں 800 ٹن خصوصی سکیورٹی کاغذ استعمال ہوا، 2024 میں امیدواروں کی کثیر تعداد پر2400 ٹن خصوصی سکیورٹی کاغذ درکار تھا اس لیے صورتحال کی سنگینی کے باعث بیلیٹ پیپر کے سائز کو کم کرنے کا فیصلہ کیا۔

الیکشن کمیشن کا بتانا ہے کہ بیلیٹ پیپرکا سائزکم کرنے سے سکیورٹی کاغذ کی ضرورت 2170  ٹن رہ گئی ہے، یہ تعداد محض ایک دفعہ بیلٹ پیپر کی چھپائی کے لیے بمشکل کافی ہے، کئی حلقوں کے لیے بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی الیکشن کمیشن کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

Ansa Awais

Content Writer