شمالی چھاؤنی، چھاپے کے دوران منشیات فروش کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، اہلکار شہید

شمالی چھاؤنی، چھاپے کے دوران منشیات فروش کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، اہلکار شہید
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)شمالی چھاؤنی میں چھاپے کے دوران منشیات فروش کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

اچھرہ پولیس کا اہلکار ارشد نفری کے ہمراہ منشیات فروش کو گرفتار کرنے گیا،اس دوران منشیات فروش  نےفائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار ارشد  زخمی ہوا ،پولیس اہلکار کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیامگر جانبر نہ ہو سکا۔

ملزم وسیم پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے اہلکار کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات فروش کی فائرنگ سے لاہور میں شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد ارشد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل محمد ارشد نے منشیات کی لعنت کے قلع قمع کیلئے جاری جہاد میں بہادری سے جان کا نذرانہ پیش کیا ، پنجاب پولیس کانسٹیبل محمد ارشد کی فرض شناسی اور لازوال قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ 

کانسٹیبل محمد ارشد کے اہل خانہ و بچوں کی بہترین ویلفیئر کا پورا خیال رکھا جائے گا۔،پنجاب پولیس محمد ارشد جیسے 1600 سے زائد بہادر شہداء کی امین فورس ہے ۔