تانڈہ ڈیم کشتی ڈوبنے کا واقعہ ، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن تین دن سے مسلسل جاری

The boat full of students and teachers of the Madrasa sank, the rescue and relief operation of the Pakistan Army is still going on.
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

تانڈہ ڈیم  میں  مدرسہ کے طلبا اور اساتذہ  سے بھری کشتی ڈوبنے کا واقعہ ،  پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن تاحال جاری ہے ۔

  تفصیلات کے مطابق  پاک فوج  کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ تانڈہ ڈیم کوہاٹ میں پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن گزشتہ 72 گھنٹوں سے مسلسل جاری ہے ، تانڈہ ڈیم سے 5طلباء کو زندہ ریسکیو کیا گیا، جبکہ آرمی انجینئرز اور ایس ایس جی کے غوطہ خوروں نے 51 طلباء اور اساتذہ کی لاشیں نکال لی ہیں، ڈیم میں ڈوبنے والے ایک فرد کی تلاش جاری ہے ، ریسکیو کیے گئے 5طلباء کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کوہاٹ منتقل کیا گیا ہے.

Bilal Arshad

Content Writer