پولیس اہلکاروں کی سنی گئی، آئی جی پنجاب نے بڑا قدم اٹھا لیا 

Ig Punjab,Usman anwar,City42
کیپشن: Punjab police, file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پ(علی ساہی)پولیس ویلفیئر کے لئے آئی جی پنجاب عثمان انور کا بڑا اقدام، برکت مارکیٹ میں پولیس کی ملکیت اور سالہا سال سے خالی 2کنال 6مرلے کمرشل اراضی پرویلفیئر فنڈز سے پلازہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
آئی جی پنجاب نے متعلقہ افسران کوپلازے کی منظوری دے کر فوری طور پر نقشہ کی تیاری اور بروقت تعمیر کاآغاز کرنے کاحکم دے دیا۔گزشتہ سال 4کروڑ کے واجبات ادا کرکے ضلعی انتظامیہ سے جگہ کلیئر کرائی تھی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکا کہنا ہے پلازے کی تعمیرکےلئے تمام اخراجات پولیس خود برداشت کرے گی،پلازے کو کرایہ پر دینے سےسالانہ بڑی رقم کی آمدن متوقع ہے۔پلازہ کرائے پر دے کرفنڈز ملازمین کی فلاح و بہبود پر خرچ کیے جائیں گے۔پلازے کی تکمیل کےبعد منصوبے کوبڑھایا جائے گا۔لاہور میں پولیس کی اراضی پرمیرج ہال بنا کر سالانہ پونے 2کروڑ روپے کرائے کی مد میں بھی حاصل کیے جارہے ہیں۔