بجلی بچت کا قومی پروگرام، ملک بھر میں پنکھوں کی تبدیلی کا پلان جاری

بجلی بچت کا قومی پروگرام، ملک بھر میں پنکھوں کی تبدیلی کا پلان جاری
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بجلی بچت کے قومی پروگرام کے تحت ملک بھر میں پنکھوں کی تبدیلی کا پلان جاری کردیاگیا۔

ذرائع کے مطابق بجلی بچت کیلئے نئے پنکھے کی قیمت 6669 روپے مقرر کی گئی ہے، اچھی کارکردگی والے پنکھے 17 فیصد شرح سود پر دیئے جائیں گےصارفین سے رقم قسطوں میں وصول کی جائے گی ، ایک پنکھے پر 969 روپے سودادا کرناہوگااورپنکھے کی قسط بجلی کے بلوں میں شامل کی جائے گی ، پرانا پنکھا1800 روپے میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق ایک پنکھا4666 روپے کی بجلی بچائے گا،مجموعی طور پر 3 کروڑ صارفین کے پنکھے تبدیل کئے جائیں گے ،پنکھے تبدیل کرنے سے 5 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہو گی ۔