پشاور دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 100 ہوگئی

پشاور دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 100 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پشاور میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 100 ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز  کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں عین اس وقت خودکش دھماکا ہوا تھا جب وہاں باجماعت نماز ظہر ادا کی جارہی تھی۔دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 95 ہوگئی ہے، جن میں ڈی ایس پی عرب نواز، 5 سب انسپکٹرز، مسجد کے پیش امام اور ملحقہ پولیس کوارٹر کی رہائشی خاتون بھی شامل ہیں۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق اسپتال میں 88 لاشیں لائی گئیں جبکہ 57 زخمی ابھی بھی زیرعلاج ہیں۔مسجد کے ملبے تلے اب بھی متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، بھاری مشینری سے ریسکیو آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز کے دستے بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

پشاور پولیس لائنز میں پیر 30 جنوری کو ہونے والے خود کش حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی گئی ہے۔اسپتال سے میتوں کی شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کی جارہی ہیں۔ پولیس لائن میں دو ڈی ایس پیز سمیت 6 اہلکاروں کے نماز جنازہ ادا کی گئی ہے، نماز جنازہ میں آئی جی پولیس، گورنرخیبر پختونخوا اور کمشنر پشاور سمیت اعلی عسکری اور سول حکام کی نمازہ جنازہ میں شرکت کی ہے۔واقعے کے دوسرے دن صوبے بھر میں بالعموم اور پشاور میں بالخصوص سوگ کا سماں ہے، سڑکوں پر ٹریفک انتہائی کم ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر