سٹی 42: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹر شاکس آنے لگے۔
لوہے کی مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔سیمینٹ کی قیمتوں میں بھی بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے۔
لوکل سریا 45 ہزار اور برینڈڈ سریا 50 ہزار روپے فی ٹن مہنگا ہوگیا ۔لوکل سریا 2لاکھ 15 ہزار سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے فی ٹن ہوگیا ہے۔برینڈڈ سریا 2 لاکھ 30 ہزار سے 2 لاکھ 80 ہزار روپے ٹن ہوگیا ہے۔
مختلف کمپنیوں کے سیمنٹ کی قیمتوں میں بھی 45 سے 50 روپے فی بیگ اضافہ ہوگیا ہے۔غریب اور متوسط طبقے کیلئے گھر بنانے کا خواب اب خواب ہی رہے گا۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کی خبریں سامنے آئیں اور عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 11 فیصد تک کا اضافہ ہوا، ہمیں ان سب چیزوں کو سامنے رکھنا پڑے گا، جس کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیز ل کی قیمتوں میں 35 روپے اور مٹی کے تیل، لائٹ ڈیز ل کی قیمت میں 18روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔