ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور پولیس لائنز دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

 پشاور پولیس لائنز دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور پولیس لائنز میں دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ جائے وقوعہ سے خودکش حملے کے شواہد ملے  ہیں، دھماکے کے بعد مسجد کے پلر گرنے سے چھت گری جس سے نقصان زیادہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق سکیورٹی لیپس کے حوالے سے اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے، پولیس لائن گیٹ، فیملی کوارٹرز سائیڈ کی سی سی ٹی وی فوٹیجزپر تحقیقات جاری ہیں۔

 واضح رہےکہ گزشتہ روز ہونے والے پشاور پولیس لائنز دھماکے میں شہدا کی تعداد 83 ہوگئی۔ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق رات 12 سے اب تک 17 شہدا کے جسدخاکی اور ایک زخمی کو نکالا گیا ہے  جب کہ دھماکے کے 55 زخمی اب بھی زیر علاج ہیں۔

  مسجد کے ملبے تلے دبے مزید افراد کو نکالنےکےلئےآپریشن جاری جاری ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔