ویب ڈیسک:عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں بڑی پیشرفت، اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر 7 فروری کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف سیشن عدالت کو شکایت بھیج رکھی ہے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کی استدعا کر رکھی ہے۔