(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹربورڈ چیئر مینز کمیٹی نے سندھ میں گریڈنگ کے ساتھ گریڈ پوائنٹ ایوریج ( جی پی اے) سسٹم بھی متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔
انٹر بورڈ چیئرمینز کمیٹی کا کراچی میں اجلاس ہوا، اجلاس میں سندھ میں گریڈنگ سسٹم کے ساتھ گریڈ پوائنٹ ایوریج سسٹم بھی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بورڈ نتائج میں گریڈ اور مجموعی نمبرز کے ساتھ جی پی اے بھی دی جائے گا،فیصلے کا اطلاق آئندہ نویں و گیارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج سے ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 2025 تک بورڈز کے تحت مکمل طور پرجی پی اے سسٹم نافذ کیا جائے گا۔