(شہزادخان)شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان غالب ہے ۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے کی ریکارڈ کمی دیکھی گئی ۔
رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتوں میں واضح 1 ہزار روپے فی تولہ کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 24 ہزار 700 روپے ریکارڈ کی گئی اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 14 ہزار 2 روپے رہی ۔
خواتین صارفین نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا خواتین نے کہا کہ سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہونی چاہیے ،سونے کی تیزی سے بڑھتی قیمتوں نے سونا متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر کردیا ہے۔