ناریل میں پانی کی جگہ مائع کوکین بھر کر اسمگلنگ کی کوشش ناکام

cococuts filled with cocaine
کیپشن: coconuts
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : منشیات اسمگلنگ کا انوکھا طریقہ ، اسمگلرز کی ناریل میں مائع کوکین بھر کر کولمبیا پہنچانے کی کوشش قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناکام بنادی۔

رپورٹ کے مطابق کولمبیا کے لئے بک کی جانے والی شپمنٹ میں کچھ افراد نے  20 ہزار ناریل میں پانی کی جگہ مائع کوکین بھر کر اسے جہاز پر بک کرادیا تاہم  کولمبیا کی بندرگاہ کارٹا جینا پر جہاز کی تلاشی کے دوران 500 بوریوں میں بھرے 20 ہزار ناریل برآمد کرلئے گئے۔ ان سب میں سے ناریل کا پانی جو ایک صحت بخش مشروب ہے نکال کر مائع کوکین بھر دی گئی تھی۔

شبے پر ناریل  لیبارٹری بھجوائے گئے جہاں اس امرکی تصدیق ہوگئی کہ ان ناریل میں مائع کوکین بھری ہے ۔ اس سارے سامان کی منزل کولمبیا کا ساحل شہر جینوآ تھی۔