ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عاطف اسلم کی فٹ پاتھ پربیٹھے گانا گاتے ویڈیو  کی سوشل میڈیا پر دھوم  

Pakistani singer
کیپشن: Atif aslam
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عاطف اسلم کی فٹ پاتھ پربیٹھے گانا گاتے وائرل ہونے والی  ویڈیو   نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
 تفصیلات کے مطابق  پاتھ پربیٹھ کرگانا گاتے عاطف اسلم کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے۔ عاطف اسلم  کی خوبصورت آواز کے پہلے ہی سب  معترف ہیں۔ٹوئٹرپرشئیرکی گئی ایک ویڈیو میں عاطف اسلم کوفٹ پاتھ پربیٹھ کرگٹاربجاتے اورگنگناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے  معروف گلوکار کے اس انداز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

ٹوئٹرپرویڈیو شئیرکرنے والے سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ وہ دوست کی سالگرہ کی تقریب کے بعد باہرآئے تویونیورسٹی کے فٹ پاتھ پرعاطف اسلم کودوستوں کے ساتھ بیٹھے دیکھا۔عاطف اسلم کودیکھ کرصارف نے  درخواست کی کہ وہ سالگرہ کے تحفے کے طورپران کے دوست کے لئے کچھ گائیں۔ عاطف اسلم نے درخواست قبول کرتے ہوئے گانا گنگنایا۔

عاطف اسلم کا عوامی انداز سوشل میڈیا صارفین کو  خوب بھایا  اورویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔