سٹی فورٹی ٹو: چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شہباز بھٹی کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
رپورٹ کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی، شہزاد سعید چیمہ، اسلم گل، جمیل منج و دیگر نے بھی شہباز بھٹی کے ورثاء سے اظہار افسوس کیا ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہباز بھٹی کی سیاسی جدوجہد پاکستان پیپلزپارٹی کا اثاثہ ہے، ہر دم متحرک رہنے والے شہباز بھٹی کا انتقال پارٹی کے لئے ایک بڑا سانحہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی مرحوم شہباز بھٹی کی جمہوری خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
یادرہے پیپلزپارٹی کےنائب صدر لاہور اور این اے 124 سے پی پی ٹکٹ ہولڈر شہباز بھٹی کو 23 جنوری 2021 کی دوپہر ہارٹ اٹیک ہوا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا. شہباز بھٹی کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ راستے میں ہی انتقال کرگئے تھے۔شہباز بھٹی پیپلز پارٹی لاہور کے نائب صدر رہے ,مرحوم کی نماز جنازہ ما نوالا شیخوپورہ میں ادا کی گئی تھی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قلعہ لچھمن سنگھ میں پی پی پی لاہور کے سینئر نائب صدر شہباز بھٹی کی رہائش گاہ آمد@BBhuttoZardari pic.twitter.com/AGgBgNoGno
— PPP (@MediaCellPPP) January 31, 2022